- Urdu Fonts For Pixellab
- Best Urdu Fonts
- Urdu in MS Word
- Kinemaster Urdu Fonts
- Quranic Fonts
- Bismillah Font
- Quranic Verses Font
- Islamic Symbol Font
- Pixellab PLP Files
Urdu Speech on Teacher Respect | Ustad Ka Ehtram Speech
موضوع: استاد کا احترام.
اے میرے عظیم ساتھیو! اور مستقبل کے روشن ستارو! السلام علیکم و رحمتہ اللہ! اس دنیا میں قدرت نے ماں اور باپ کو ایک عظیم نعمت کے طور پر پیدا کیا ہے۔اگر ماں کی ممتا اور باپ کی شفقت نہ ہوتی تو کوئی بچہ سن بلوغ اور سن شعور کو باحسن و خوبی نہ پہنچ سکتا۔دُنیا کے ہر بچے پر والدین کا احسان ہے کہ وہ کمال محبت کے ساتھ بچے کو پروان چڑھاتے ہیں۔لیکن دنیا میں ایک اور شخصیت بھی ہے۔جس کا احسان ماں باپ سے بھی بڑھ کر ہے اور وہ ہستی عظیم استاد کی ہے۔ماں باپ ہمارے جسم کی پرورش کرتے ہیں جبکہ روح کی پرورش ہمارے استاد کرتے ہیں۔ہمیں علم و دانش عطا کرتے ہیں۔اچھے برے میں تمیز کرنے کی صلاحیتیں بخشتے ہیں۔
حضرات باوقار!
ہمارے آقا و مولا حضرت مصطفیٰﷺ نے ارشاد فرمایا:
انما بعثت معلماً
یعنی میں ایک معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے جہاں مومنوں کو مخاطب کرتے ہوئے احسان جتایا ہے کہ میں نے ایک رسول بھیجا وہاں آپ کی صفت بھی بیان کی گئی ہے کہ وہ تمہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتے ہیں۔
میرے دوستو!
صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ارشاد فرماتے ہیں جب ہمیں نبی اکرم ﷺ تعلیم دیتے تھے۔تو ہم آپ کے سامنے اس طرح ح خاموش بیٹھے ہوتے تھے۔جیسے ہمارے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں گویا ہم ان کی بات کو انتہائی غور سے سنتے۔گویا ہمیں یہ سبق ہے کہ جب ہمارے استاد ہمیں تعلیم دیتے ہیں تو ان کے ارشادات غور سے سنیں۔انہیں سمجھنے کی کوشش کریں اور یاد کرنے کا عزم لے کر چھٹی ہونے پر رخصت ہوں۔استاد صاحبان کا احترام کریں دل سے عزت کریں۔ان کاحکم مانیں۔جو شخص تعلیم سے محروم ہے۔اس سے تعلیم کی قدر پوچھو سارا دن گرمی و سردی میں محنت و مزدوری کرتا ہے۔نہ گفتگو کا سلیقہ ہے نہ پہننے اور اوڑھنے کا۔نہ آداب محفل جانتا ہے۔اور نہ حسن معاشرت،یہ سب نعمتیں استاد کے صدقے میں ملتی ہیں۔اس لئے ان نعمتوں کے شکرئیے میں بھی اور ویسے اپنے مقدس پیشے کے اعتبار سے بھی استاد ایک عظیم ہستی ہے میرے دل کی دھڑکنیں عقیدت و احترام سے حضرات اساتذہ کو سلام کرتی ہیں۔
اے صدر محترم اور ارباب ذیشان!
فارسی کا مقولہ ہے ” ہر کہ خدمت کرد او مخدوم شد” یعنی جو خدمت کرتا ہے اسی کی خدمت کی جاتی ہے۔اگر قوم چاہتی ہے اور مستقبل کے روشن ستارے اپنی چمک و دمک میں مزید رعنائیاں دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کا صرف ایک راستہ ہے کہ ان عقل و ہوش دینے والوں کی عزت و تکریم کا سہرا سجالیں۔کل طلوع ہونے والا سورج اگر استاد کی تکریم کرنے والوں سے اجازت لے کر طلوع نہ ہو تو پھر کہنا۔
تم اپنے خیالوں کو مجھے سونپ کے دیکھو ہر شخص امانت میں خیانت نہیں کرتا
Some Useful Articles
Qayam e pakistan speech in urdu – 23 march & 14 august speech, 23 march pakistan day speech in urdu written, farewell speech for students by teacher in urdu, alwidai speech in urdu for matric students.
About Shoaib Akram
I've been in the business of writing, marketing, and web development for a while now. I have experience in SEO and content generation. If you need someone who can bring life to your words and web pages, I'm your guy.
Leave a Reply
Your email address will not be published. Required fields are marked
Name * * * * * * * * * * * * * * * * * * * * * *
Email * * * * * * * * * * * * * * * * * * * * * *
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
Subscribe to get the latest updates
Speech On Teacher’s Day in Urdu
Back to: اردو تقاریر | Best Urdu Speeches
السلام علیکم حاضرینِ محفل!! میرا آج کا عنوان بہت خاص ہے۔ آج میری تقریر کا موضوع اساتذہ کا عالمی دن ہے۔
پانچ اکتوبر کو منایا جانے والا یہ دن ہمیں اساتذہ کی اہمیت کے بارے میں بتاتا ہے۔ جب بےشمار طلباء اپنے اساتذہ کو کارڈز اور تحائف پیش کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ استاد روحانی باپ ہوتا ہے اور یہ پیشہ اپنانا دراصل سنتِ بنویﷺ کی پیروی کے مترادف ہے کیونکہ ہمارے نبی کا فرمان ہے : “اور میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں”
عزیز سامعین!! اساتذہ کے لیے ایک دن مختص نہیں کرنا چاہیے بلکہ سارا سال اور پوری زندگی ان کی خدمت اور عزت کرنی چاہیے۔ اساتذہ کی نصیحتیں اکثر ہمیں غیر اہم لگتی ہیں لیکن وقت کے ساتھ ہی ان نصیحتوں کا اندازہ بھی انسان کو ہوتا ہے۔
پیارے لوگو!! دنیا میں بہت کم لوگ دوسروں کو خود سے آگے نکلتا دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان میں سرِ فہرست تو ہمارے والدین ہوتے ہیں اور دوسرے ہمارے اساتذہ جو چاہتے ہیں کہ ان کے طلباء ان سے بھی زیادہ کامیاب ہوں۔ وہ لوگ اپنے طلباء کی کامیابی کو ہی اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔
حضرت علیؓ نے فرمایا : “جس نے مجھے ایک لفظ بھی سکھادیا میں اس کا غلام ہوں۔” اس سے ہمیں اساتذہ کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ حضرت علیؓ نے چھ چیزوں کی شکایت کرنے سے منع فرمایا جن میں سے ایک شکایت اساتذہ کی شکایت ہے۔
اکثر دیکھا جاتا ہے کہ استاد کی ذرا سی ڈانٹ پر بچے کے والدین استاد جو گھبردار کرنے پہنچ جاتے ہیں حالانکہ یہ غلط ہے۔ ہمارے والدین ہمیں اس دنیا میں لاتے ہیں اور ہمارے استاد ہمیں جینا سکھاتے ہیں۔ ہماری جسمانی پرورش اگر ہمارے والدین کرتے ہیں تو ہماری روحانی پرورش کرنے کا ذمہ ہمارے اساتذہ اپنے سر لیتے ہیں۔
ایک مشہور واقعہ ہے کہ انگریز قوم نے علامہ اقبال کو سر کا خطاب دینا چاہا تو انھوں نے انکار کردیا اور خطاب قبول کرنے کی یہ شرط ظاہر کی کہ ان کے استاد کو بھی خطاب سے نوازا جائے۔ اس واقعے سے ہمیں اساتذہ کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
کسی ملک میں وکیل ، ڈاکٹرز ، انجنئیرز نے احتجاج کر کے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہیں اساتذہ کی تنخواہوں کے کم کیوں ہیں تو ایک بہت خوبصورت جواب دیا گیا کہ : “تمھیں ان اساتذہ جتنی تنخواہیں کیسے دی جاسکتی ہیں جن سے پڑھ کر تم اس مقام پر پہنچے ہو۔”
کہا جاتا ہے کہ بہت سے ممالک میں استاد کہیں پڑھانے جارہا ہو تو سب اسے راستہ دیتے ہیں کہ پہلے آپ گزر جائیں۔ افسوس کے ساتھ وطنِ عزیز میں والدین ہی کے ساتھ حسنِ سلوک نہیں کیا جاتا تو اساتذہ کے ساتھ اچھا برتاؤ کیسے کیاجاسکتا ہے۔ اب استاد بھی اپنی اس خدمت کو پیسوں میں تولنے لگے ہیں لیکن اب بھی ایسے ایماندار اساتذہ و طلبہ موجود ہیں جو پوری لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں اور بیشک وہی لوگ کامیابی کی منزلیں بھی طے کرتے ہیں۔
ہمیں چاہیے پورا سال یا کم از کم اساتذہ کے عالمی دن اپنے اپنے اساتذہ کو خاص محسوس کروائیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ شکریہ۔
Essay On Respect Of Teacher In Urdu
تعلیم دینے والے اساتذہ کی تعظیم
تعلیم ایک بہت اہم اور نہایت قدرتی روپ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے آپ کو ترقی اور تعمیر کر سکتے ہیں۔ اساتذہ ہمیں یہ تعلیم دیتے ہیں جو ہمیں زندگی کے مختلف شعبوں میں کام آتی ہے۔ یہ ایسے لوگ ہیں جن کی بدولت ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ ان کے بغیر ہم زندگی کے کئی میدانوں میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔ اسی وجہ سے ہمیں اساتذہ کی تعظیم کرنی چاہیے۔
تعلیم دینے والے اساتذہ کی تعظیم کے بہت سے طریقے ہیں۔ اگر ہم ان سے بات کرتے ہیں تو ہمیں ان کی توجہ سے فائدہ ہوتا ہے۔ ہمیں ان کی آگاہی سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔ ہمیں ان کی نصیحتوں کو سننا چاہیے اور انہیں عمل میں لانا چاہیے۔ اسی طرح، ہمیں ان کی تعریف کرنی چاہیے جو ان کے قدر و قیمت کو ظاہر کرتی ہے۔
تعلیم دینے والے اساتذہ کے ساتھ اچھے سلوک کرنا بہت اہم ہے۔ ہمیں ان کے ساتھ شفقت، احترام، محبت اور توجہ کا اظہار کرنا چاہیے۔
Related Essays:
- Essay On Prevention Is Better Than Cure
- Essay On Mango In Urdu
- Essay On Car
- Essay On The Importance Of Technical Education
- Essay On Internet Addiction
- Essay On Winter Season In Urdu
- Essay On An Exciting Cricket Match
- Essay On Overpopulation In Pakistan
- Essay On My Favourite Book For Class 3
- Essay On Kindness
Ustad ka Ehtram Essay in Urdu: Importance of Respect
Hello Everyone! I hope you’re all doing great. Today, I want to talk with you about Why is important for us to respect our teachers in an essay in Urdu called “Ustad ka Ehtram”. Let’s explore together why respect for our teachers is so crucial and how it can make a difference in our lives.
Understanding Ustad ka Ehtram:
Ustad ka Ehtram means showing respect to our teachers۔ It’s about appreciating, respecting, and honoring the people who teach us new things every day. Our teachers help us learn about the world around us, they guide us to become better individuals and about many different things.
Why Respecting Teachers Matters:
Let’s take a look at why is important for us to respect our Teachers.
- They Help Us Learn : Teachers are the guides who help us to understand different subjects and topics.
- They Care About Us : Teachers care about our success, well-being, and our Future.
- They Inspire Us : Teachers inspire us to dream big and work hard to achieve our goals.
- They Deserve Our Appreciation : Teachers work hard to prepare lessons for us, grade assignments, and create a positive learning environment. They deserve our respect and gratitude for their dedication.
Ustad ka Ehtram Essay in Urdu PDF:
The PDF includes:
- An Essay On Ustad ka Ehtram
- Why Respecting Teachers Matters
- Ways to Show Respect to Teachers
How to Download:
In conclusion, We need to show respect for our teachers because these are the people who teaches us many things about our life and different subjects and they also work hard for us and they are worried about our future and success.
Thank you for reading, and giving your time to read this essay on the importance of respecting teachers. Feel free to share this essay with your friends, family members, and who also believe in the value of respecting teachers .
Our more Valuable PDFs:
We also have more easy-to-read PDFs for students. Hope you will also enjoy them.
- Corruption Essay in English .
- Shajar Kari Essay in Urdu .
- Meri Pasandida Shakhsiyat Essay in Urdu .
- Mera Watan Essay in Urdu .
- Mehnat ki Azmat Essay in Urdu .
Related Posts
Do Good Have Good Story: A Heartwarming Tale of Kindness
My Aim in Life Essay Quotations: Inspiring Reflections
Leave a comment cancel reply.
Your email address will not be published. Required fields are marked *
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
IMAGES
VIDEO